ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا میں کیمیائی مادوں کی تلفی، سلامتی کونسل نے اجازت دے دی

لیبیا میں کیمیائی مادوں کی تلفی، سلامتی کونسل نے اجازت دے دی

Sat, 23 Jul 2016 15:06:54  SO Admin   S.O. News Service

طرابلس23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے رکن ریاستوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ لیبیا میں موجود کیمیائی مادوں کو تلف کر سکتے ہیں۔ لیبیا میں کیمیائی مادوں کاایک بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو زہریلے ہتھیار بنانے میں استعمال ہو سکتا ہے۔ سلامتی کونسل کو خدشات تھے کہ یہ کیمیائی مادے دہشت گردوں کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں۔ لیبیا کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی تھی کہ لیبیامیں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر کو تلف کرنے میں مدد دی جائے۔ طرابلس حکومت کے مطابق ان کیمیائی مادوں کو ملک کے شمال میں ایک عارضی ذخیرہ گاہ میں رکھاگیاہے۔


Share: